بدین (عمران عباس) بدین کے شہر تلہار میں نہر میں نہاتے ہوئے نوجوان لڑکی ڈوب کر جاں بحق، پوسٹ مارٹم کے بعدلاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
بدین کے شہر تلہار کے مرکز سے گذرنے والی نہر نصیر کینال سے بیس سالہ نوجوان لڑکی شریمتی پالی کولہی کی لاش ملی جسے تعلقہ اسپتال تلہار لے جایا گیا جہاں پر پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی ہے، لواحقین کا کہنا ہے کہ تلہار کے گاؤں وسی عادل میں گھر کے سامنے بہنے والی نہر نصیر کینال میں نوجوان لڑکی شریمتی پالی نہا رہی تھی کہ اچانگ پاؤں پھسلنے کے باعث ڈوب گئی جسے مقامی لوگوں نے باہر نکالا اور پولیس کو اطلاع دی۔
جس کے بعد پوسٹ مارٹم کرواکر لاش کو ورثاء کے حوالے کردیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ میں اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ لڑکی ڈوب کر جان بحق ہوئی ہے۔