بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی علاقے ٹنڈو غلام علی میں پولیس کا مبینا نجی جیلوں پر چھاپا، مرد، عورتوں اور بچوں سمیت 105ھاری بازیاب بدین کی عدالت میں پیش، عدالت کی جانب سے اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی علاقے ٹنڈو غلام علی میں پولیس نے شمبھو کولہی اور شیو جی کولہی کی درخواستوں پر کانگھری موری کے قریب دو الگ الگ زمینداروں میر احمد خان تالپر اور حاجی انصار خان تالپر کی مبینا نجی جیلوں پر چھاپا مار کر 21 عورتوں، 22 مردوں اور بچوں سمیت 105 باندی بنائے گئے ھاریوں کو بازیاب کرواکر بدین کی عدالت میں پیش کیا جہاں پرعارضی چارج لینے والے فرسٹ ایڈیشنل اینڈ سیشن جج فاروق احمد عباسی نے ھاریوں کو اپنی مرضی کے مطابق زندگی گذارنے کا فیصلہ سنایا۔