بدین (عمران عباس) بدین میں سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے آرمی پبلک اسکول بدین اور ھائی اسکول بدین میں ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا، سیمینار میں اساتذہ، سپروائزر ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر، پرائمری ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری ممتاز علی نوتکانی، ٹی ای او بدین سید عمرا ن علی شاہ، ڈسٹرکٹ پروگرام منیجر این سی ایچ ڈی بدین امتیازحسین رند، اشفاق میمن، مسعود کلھوڑو اور دیگر سول سوسائیٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، جبکہ آرمی پبلک اسکول بدین کے پرنسپال روفن ولسن ، ای سی اے کو آرڈینیٹر کمال مصطفی اور دیگر اساتذہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ استاد وہ ہستی ہے جو رہماءبناتی ہے اور رہنماءدنیا کو تبدیل کرسکتے ہیںانہوں نے کہا کہ اساتذہ وہ عظیم ہستی ہے جو انسان کو زمین سے اٹھا کر عرش تک لے جاتی ہے ۔۔
انہوں نے کہا کہ اگر اساتذہ معاشرے میں اپنا صحیح کردار ادا کریں تو ہمارا ہر گاﺅں اور گلی دنیا میں ترقی کرے گی، اور ترقی یافتہ ملکوں کی صفوں میں شامل ہوجائی گی، رہنماﺅں نے مزید کہا کہ ایک استاد باپ کے مانند ہوتا ہے جو اپنے طالبات کو بچے کا پیاردیکر اسے اس دنیا میں آگے بڑھنا سکھتاہے اس لیئے معاشرے کے ہر فرد کو اساتذہ کی عزت کرنی چاہیئے۔۔۔