بدین (عمران عباس) بدین میں تھیلسمیا سینٹر میں فنڈز کی عدم فراہمی کے باعث ادویات کی شدید قلت ہوگئی، 500 سے زائد رجسٹرڈ مریضوں کا علاج متاثر ، جبکہ سینٹر میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملہ بھی تین ماہ سے تنخواہوں سے محروم ہے۔۔
بدین میں تھیلسمیا سینٹر کی بجٹ جاری نا ہونے کے باعث ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے ، جس کے باعث 500سے زائد رجسٹر مریضوں کا علاج متاثر ہورہاہے۔
دوسری جانب فنڈ جاری نا ہونے کے باعث سینٹر میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور دیگر عملے کو ملاکر 26افراد ایسے ہیں جن کو بھی تین ماہ سے تنخواہیں جاری نہیں ہوسکیں ہیں جس کے باعث ان کی بھی روز مرہ کی زندگی متاثر ہورہی ہے، تھیلسمیا عملے کے مطابق تین ماہ سے فنڈ جاری نا ہونے کے باعث ادویات کے ساتھ ساتھ خون کی بھی شدید قلت ہوگئی ہے۔
جبکہ مختلف علاقوں میں خون کے عطیات کی کمیپس لگا کر تھوڑا بہت کام جاری ہے، تھیلسمیا سینٹر ضلع بدین کے ساتھ آس پاس کے اضلاع کے مریضوں کے لیئے بھی ایک امید کی کرن ہے جہاں پر خون کی کمی کے مریض آکر اپنا علاج کرواتے ہیں لیکن حکومت کی عدم توجہ کے باعث اس سینٹر میں موجود مریضوں کو علاج میں شدید دشواری پیش آ رہی ہے۔
اسپتال میں مریضوں کے ساتھ آئےے ہوئے ورثاءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد سینٹر کے فنڈز جاری کیئے جائیں تاکہ ان کے پیاروں کو علاج معالجے میں پریشانی کا سامنا نا نا کرنا پڑے۔۔۔