لیاری (جیوڈیسک) لیاری سے بدین جانے والے متاثرین کے چار سو خاندانوں نے واپسی کا سفر شروع کر دیا۔ متاثرین کی کراچی روانگی کے وقت رقت آمیز مناظر دکھائی دیئے۔ دو ماہ پہلے لیاری میں ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار سے تنگ آ کر کچھی برادری کے سیکڑوں خاندان بدین ہجرت کر گئے تھے۔
آج ان میں سے چار سو خاندان واپس اپنے گھروں کے لیے نکل پڑے، لیاری لوٹنے والوں کے قافلے کی قیادت اقوام متحدہ کے سابق سفیر حسین ہارون کر رہے ہیں۔ یہ قافلہ بھنبھور میں قیام کے بعد کل لیاری پہنچ جائے گا۔ متاثرین میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔