بدین کے گاؤں میں وڈیرے نے غریب کسان کی بارہ ایکڑ زرعی زمین پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرلیا

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کے نواحی گاؤں میں بااثر وڈیرے نے غریب کسان کی بارہ ایکڑ زرعی زمین پر اسلحہ کے زور پر قبضہ کرلیا غریب کسان کا بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی گاؤں نورمحمد لنڈ مٹھی 2 کا رہائشی خیر محمد لنڈ نے اپنے گھر والوں کے ہمرہ بدین پریس کلب پہنچ کر احتجاجی مظاہرہ کرکے میڈیا کو بتایا کہ میرے گاؤں کے بااثر وڈیرے تصور شاہ، عابد شاہ، ناظم شاہ، ضمیر شاہ اور دیگر نے اسلحہ کے زور پر میری 12 ایکڑ زرعی زمین کھاتہ نمبر 339 پر اسحلہ کے زور پر زمین پر قبضہ کر لیا ہے۔

اور میرے بھائی اللہ بخش لنڈ کو پولیس کو بھاری رشوت دے کر گرفتار کروا کر گم کردیا ہے اور مجھے دہمکیاں دے رہے ہیں کہ تم اس گاؤں چھوڑ کر یہاں سے چلے جاؤں ورنہ تمہیں بھی گرفتار کروا کر یا قتل کردیں گیخیر محمد لنڈ نے بتایا کہ میں غریب ہوں میری سروی زمین پر انہوں نے ناجائز قبضہ کیا ہے حکومت سندھ اور چیف جسٹس سے میرا مطالبہ ہے کہ میری زرعی زمین سے قبضہ ختم کروایا جائے اور مجھے تحفظ دیا جائے اگر مجھے کچھ ہوتا ہے اس کے ذمہ دار گاوٗں کے وڈیرے ہی ہوں گے۔