بدین (عمران عباس) سندھ کے دیہاتوں کے غریب بچوں کی اعلیٰ تعلیم کے لیئے اسکالرشپ پر اسلام آباد میں قائم ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسکول سسٹم میں مزید تعلیم دلانے کے لیئے حکومت سندھ کی جانب سے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت بدین کے جیم خانہ ھال میں ضلع بدین سے ٹیسٹ پاس کرنے والے بچوں اور ان کے والدین کے ساتھ ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا، پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ضلع بدین کے انچارج سنی جبران ، اصغر خواجہ اور ہیڈ آفیس سےآئے ہوئے کامران عباسی نے کہا کہ حکومت سندھ اور ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعاون سے ضلع بدین کے مختلف علاقوں اور دیہاتوں سے اسلام آباد میں قائم ڈاکٹر عبدالقدیر خان اسکول سسٹم میں داخلہ کے لیئے ٹیسٹ پاس کرنے والے 15 طلبات اورسندھ بھر سے 200 طلبات کو ہر ماہ 12 ہزار روپے اور وہاں کے اخراجات حکومت سندھ ادا کرے گی انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے بچوں کے اندر جو ہنر چھپا ہوا ہے اس کو اجاکر کرنے کے لیئے حکومت سندھ کی جانب یہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں تاکہ بچوں کے اندر چھپا ٹیلنٹ سامنے آئے، انہو ں نے مزید کہا کہ سندھ بھر کے سات سو سے زائد بچوں نے اس کا ٹیسٹ دیا تھا جس میں صرف دو سو بچے پا ہوئے ہیں اور ان میں 15 بچے بدین کے شامل ہیں تو یہ ضلع بدین کے لیئے اعزاد کی بات ہے، تقریب میں بچوں کے والدین میں بھی اظہار خیال کیا اور حکومت کے اس اقدام کی تعریف بھی کی۔
بدین (عمران عباس) ضلع بدین کا سب سے بڑا نائٹ کرکیٹ ٹورنامنٹ اختتام پزیر ہو گیا، جیتنے والوں میں تین موٹر سائیکل اور لاکھوں روپوں کے کیش انعامات بھی تقسیم کیئے گئے، ٹورنامنٹ میں میں سندھ کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختونخواں کے بھی کھلاڑیوں نے بھی حصہ لیا، رمضان کا پورا مہینہ گراؤنڈ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔۔ضلع بدین میں 30 سالوں کے دوران سب سے بڑا فرسٹ یونیک نیو اسٹار نائٹ کرکیٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کے آرگنائز نواب خان پہنور، فاضل پنہور اور دیگر تھے ، بدین کے ٹیکنیکل کالیج کے گراؤنڈ میں ہونے والا یہ ٹورنامنٹ رمضان کا پورا مہینہ جاری رہا اور اس میں سندھ بھر کے علاوہ پنجاب اور خیبر پختون خواہ کے کھلاڑیوں سمیت 36ٹیموں نے حصہ لیا،جس کا فائنل میچ گزشتہ رات ہوا جس میں لاڑ الیون اور آل فرینڈس ٹیمیں مد مقابل تھیں، آل فرینڈس کی ٹیم نے لاڑ الیون کو شکست دے کر جیت اپنے نام کرلی،پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آل فرینڈس نے12 اوور ز میں چار کھلاڑیوں کے نقصان پر 182 رنس بنائے جبکہ اس کے مد مقابل لاڑ الیون 12 اوورز میں صرف 163 رنس بنا سکی اور آل آؤٹ ہوگئی،جیتنے والی ٹیم کو 125سی سی موٹر سائیکل اور کیش انعامات جبکہ رنر ٹیم کو 70 سی سی موٹر سائیکل کے علاوہ کیش انعامات بھی دیئے گئے،مہینہ بھر جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ میں بدین کے شہریوں ، تاجروں ، ٹی ایم او اور پولیس کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیاجبکہ میچ کے دوران سیکیورٹی بھی سخت کی گئی تھی، دوسری جانب فائنل میچ کی کوریج ڈرون کیمراز پر فیس بک کے ذریعے لائیو دکھائی گئی جس کے باعث بدین سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے اسے مختلف شہروں میں برارست دیکھا اور خوب انجوائے کیا، بدین کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ایسی سرگرمیاں ہونے سے لوگوں اندر جرائم پیشہ خیالات جنم نہیں لیتے جبکہ یہی سرگرمیاں اگر حکومت کی جانب کی جائیں تو اور بھی بہتر نتائج حاصل ہوسکتے ہیں۔