بدین (عمران عباس) سندھ آبادگار ایسوسیئشن کی جانب سے بدین کے مختلف علاقوں کی ٹیل تک پانی نا پہچنے کے خلاف کاشتکاروں نے بدین کی ڈی آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیا،خیر پور گمبوہ اور ملکانی شریف کے کاشتکاروں نے نصیر کینال سے پانی کی چوری اور ٹیل کے علاقوں میں پانی کی کمی کے خلاف اپنے علاقوں سے گاڑیوں میں سوار ہو کر ریلی نکالی اور بدین پہنچ کر ڈی سی آفس کے سامنے دھرنا دیا مظاہرین نے ہاتھوں میں آباد گار تنظیم کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور بینرز بھی تھام رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔
اس موقع پہ آباد گار ایسوسی ایشن کے صدر پیر فیاض راشدی ، طارق محمود آرائیں و دیگر نے بتایا کہ بااثر زمیندار ان کے حصے کا پانی چوری کر رہے ہیں اور آبپاشی عملے و اینٹی کرپشن رشوت کے عیوض خاموش ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی ماہ سےہمیں فصلوں اور پینے کا پانی نا ملنے کے باعث ہماری فصلیں سوک کر تباہ ہوچکی ہیں اور آپباشی عملہ ہمارے ٹیل کا پانی با اثر زمینداروں کو پیسوں کے عیوض فروخت کررہاہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں فیصلہ کیا تھا کہ ہمیں ہمارے حصے کا پانی ملنا چاہیئےلیکن بدین کی انتظامیہ ڈی سی بدین ، اینٹی کرپشن کے افسران اور محکمہ آبپاشی کے عملدار سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کرانے میں ناکام ہوچکے ہیں مظاہرین نے وزیر اعلی سندھ سے اپیل کی کہ پانی کی قلت میں ملوث آبپاشی عملداروں کے خلاف کاروائی کی جائے اور سپریم کورٹ سوموٹو لیکر اپنے کیئے ہوئے فیصلے پر عمل درآمد کرائے۔