بدین کی خبریں 18/4/2015

Badin Protest

Badin Protest

بدین (عمران عباس) بدین شہر میں پانی کی قلت کے خلاف میونسپل کمیٹی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ، خاصخیلی محلہ، وارڈ نمبر چار، غریب آباد، کمہار محلہ، لیاقت کالونی، سیرانی روڈ اور دیگر اندرونی علاقوں میں پانی کی شدید قلت، تفصیلات کے مطابق بدین میں گذشتہ ایک ہفتے سے پانی کی شدید قلت کے باعث شہریوں کا جینا محال ہوگیا ہے، پینے کے صاف پانی کے علاوہ دیگر ضروریات کے لیئے استعمال ہونے والے پانی کی شدید قلت ہوگئی ہے شہر میں کے دو لاکھ سے زائد آبادی والے شہر میں پینے کے لیئے صاف پانی کے پانچ فلٹر مشرف دورلگائے گئے تھے جن میونسپل انتظامیہ کی نااہلی اور کرپشن کے باعث دو تو مکمل ختم ہوچکے ہیں باقی چلنے والے تین پلانٹس سے شہر کے لوگ پانی لے رہے ہیں لیکن ان پلانٹس کی کوئی صفائی نہیں ہوتی اور ناہی ان کے فلٹرز کو بدلی کیا جاتاہے جس کی وجہ سے شہر کے اکثر افرادبیماری کے باعث اسپتالوں کا رخ کرتے ہیں اور سرکاری ہسپتال ہر وقت ڈائریا اور دیگر بیماریوں کے مریضوں سے بھرے رہتے ہیں پانی کی قلت کے باعث شہریوں نے اعجاز خاصخیلی، اشفاق کھوسو، اقبال خاصخیلی اور دیگر کی رہنمائی میں بدین میونسپل آفیس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیکر دو گھنٹے تک بدین حیدرآباد روڈ بند کردیامظاہرین کا کہنا تھا کہ گذرشتہ ایک ہفتے سے شہر کے مختلف علاقوں میں پانی نہیں آرہا جس کے باعث روز مرہ کی زندگی متاثر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ اس وقت نہروں میں پانی کی کوئی بھی قلت نہیں ہے اس کے باوجود بھی ہمیں پانی نہیں دیا جاتا انہوں نے ضلع بدین کی انتظامیہ سے اپیل کہ انہیں پانی دیکرہمیں پیاس اور بیماریوں سے بچایا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) بدین میں وٹنری ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لیئے پانچ ڈاکٹرز تعینات، تفصیلات کے مطابق سندھ کے اندر مویشی جانوروں میں پھیلنے والی بیماریوں کو کنٹرول کرنے کے لیئے پوری سندھ میں 145نئے ڈاکٹروں کو تعینات کیا گیا ہے جن میں سے پانچ کا تعلق بدین میں سے ہے اس سلسلے میں لائیو اسٹاک کے ڈپٹی ڈاریکٹر ڈاکٹر صلاح الدین نے بدین میں وٹنری ڈاکٹرزمیں آرڈر تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیر جام خان شورو کے حکم پرخالص میرٹ پر بھرتیاں کی گئیں ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر زاپنے علاقے میں مال مویشی رکھنے والے لوگوں کی خدمت کرینگے، آرڈر حاصل کرنے والوں میں ڈاکٹر مہران بھرگھڑی، ڈاکٹر بندہ علی خاصخیلی، ڈاکٹر خلیل سومرو، ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر عبدالغفور میمن شامل ہیں۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے سندھ کے مختلف مسائل پر علامتی بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق سندھ ترقی پسند پارٹی ضلع بدین کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے سندھ کے اندر غیروں کو آباد کرنے، سندھ کی زمینوں اور جزیروں کوفروخت کرنے، سندھی زبان کو قومی زبان کا درجہ نا دینے، بحریہ ٹاؤن، ذوالفقار آبادکی اسکیموں اور دیگر مسائل کے خلاف لاڑ ڈویزن کے صدر غیاث احمد میمن اور دو سو سے زائد کارکنوں نے علامتی بھوک ہڑتال کی ایس ٹی پی ضلع بدین کے صدر اسلم مھندو، غلام نبی پنہور، ممتاز علی جت، صدیق لاکھاٹیو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ حکمرانوں نے سندھ کو عالمی یتیم خانہ بنا دیا ہے غیروں کو جانب بھوج کر سندھ کے اندر آباد کیا جا رہا ہے اور سندھیوں کو اقلیت میں تبدیل کیا جا رہا، سندھ کی ساری زمینوں کو سستی داموں لوگوں کو بیچھا جا رہا ہے اور لوگوں کو تحفے میں دی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کے ساتھ یہ ظلم بند کیا جائے اور سندھیوں کو ان کے حقوق دیئے جائے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے مطالبات کو سنجیدگی سے نا لیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا۔۔