بدین (عمران عباس) میں قومی عوامی تحریک کی جانب سے ضلع بدین میں پانی کی قلت اور غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ۔ ضلع بدین میں گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ساتھ حیسکو کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اورتحصیل میونسپل انتظامیہ کی جانب سے پینے کے پانی اور زرعی پانی کی قلت کے خلاف قومی عوامی تحریک کے کارکنان کی جانب سے بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
احتجاج میں شریک رہنماﺅں کا کہنا تھا کہ ضلعی حکومت اور حیسکو کی جانب سے بدین کی عوام کے ساتھ مسلسل نا انصافیاں کی جارہی ہیں جسے کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جا سکتا۔
رہنماﺅں نے مزید کہا کہ گرمی کے ساتھ 18سے 20گھنٹوں کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور پانی کی قلت کرکے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کیا جار ہا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ اگر لوڈ شیڈنگ کے دورانئے میں کمی نا کی گئی اور پانی کو بحال نا کیا گیا تو احتجاج کو وسیع کیا جائے گا۔