بدین کی خبریں 8/7/2017

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) بدین کا نوجوان کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگیا،کراچی میں ہونے والی ضمنی الیکشن کی سرگرمیوں نے زخمی نوجوان کو جناح اسپتال کی حدود میں دم توڑنے پر مجبور کر دیا، جنازے نماز میں سینکڑوں افراد شریک، شہر پورا سوگ میں ڈوب گیا۔۔بدین شہر کا رہائشی عرفان ملاح نامی نوجوان کینجھر جھیل میں دوستوں کے ساتھ گھومنے گیا اور نہانے کے دوران کشتی والے کی لاپرواہی کے باعث کشی میں لگے پنکھے سے ٹکرا گا جس کے باعث عرفان شدید زخمی ہوگیا، عرفان کو پہلے مکلی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر سہولیات اور ایمبولنس نا ہونے کے باعث پرائیوٹ ایمبولنس میں کراچی منتقل کیا گیا جہاں پر ضمنی الیکشن کی گہماگمی کے باعث ٹریفک جام تھا ، دیر ہوجانے کےباعث عرفان نے کراچی جناح اسپتال کی حدود میں دم توڑ دیا، خبر بدین شہرمیں آگ کی طرح پھیل گئی اور پورا شہر سوگوار ہوگیا، عرفان شہر میں سماجی سرگریوں میں آگے آگے ہونے کے باعث ہر دل میں بسا تھا اس لیئے اس کی جنازہ نماز میں سینکڑو افراد نے شرکت کی اور ہر آنکھ اشک بار تھی، مرحوم کو شہر کے شاہ قادری قبرستان میں سپر د خاک کردیا گیا۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین(عمران عباس)ضلع بدین میں مون سون کی بارشوں کو ختم ہوئے دس روز سے زائد کا عرصہ گذرچکا ہےاس کے باوجود شہر بھر کے سرکاری دفاتر ، گراؤنڈز اور پبلک پلے سس سے ابھی تک پانی کا اخراج نہیں کیا جا سکا ہے ، ضلع بدین کی مرکزی نادرا آفیس میں بارش کا پانی جمع ہونے سے سینکڑوں مرد اور خواتین کو شدید مشکلات کا سامنا، نوٹس لینے کا مطالبہ، ضلع بدین میں بارشوں کے پہلے مرحلے کو ختم ہوئے دس دن سے زائد کا رعرصہ گزر چکا ہے اس کے باوجود بھی میونسپل انتطامیہ یا ضلعی انتطامیہ کی جانب سے سرکاری دفاتر ، کھیل کے میدان یا پھر جہاں پر عوام کا زیادہ رش ہوتا ہے وہاں پر موجود پانی کا اخراج نہیں کیا جاسکتا ہے جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق ایک دو روز میں مون سون کی بارشوں کا دوسرا مرحلہ بھی شروع ہوجائے گا جس کے باعث شہر پورا بارشوں کے پانی سے بھر جانے کا خدشتہ پیدا ہوگیا ہے، ضلع بدین کی مرکزی نادرا آفیس میں بارش کا پانی موجود ہونے کے باعث وہاں پر کارڈ بنوانے کے لیئے آنے والے سینکڑوں افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبک نادرہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دو بار ضلعی انتظامیہ کا لیٹرز کے ذریعے آگاہ بھی کیا ہے اس کے باوجود بارشی پانی کا اخراج نہیں کیا جارہا ہے، وہاں پر موجود شہریوں کے مطابق کارڈ کا حصول پہلے سے مشکل ہوتا ہے اس پر پانی سے گزر کر آفیس میں جانا اور بھی پریشان کردیتا ہے، شہریوں نے محکمہ بلدیات اورضلعی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد برساتی پانی کا اخراج کیا جائے تاکہ بارشوں کے دوسرے مرحلے میں پریشانی سے بچا جاسکے۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس) پاکستان پیپلز پارٹی کی کاوشوں سے شہید بی بی کے خوابوں کی تعبیر ہورہی ہے ، جہاں بھی نوجوانوں کو کوئی پریشانی درپیش آئے گی پیپلز پارٹی اس کا مقابلہ کریگے، آنے والی بجیٹ میں ضلع کے معذور نوجوانوں کے لیئے ایک کروڑ کی رقم رکھی جائے گی، ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ کاؤنسل ھال بدین میں BBSYDP کے فیز 9 کی اختتامی تقریب میں سرٹیفکیٹ کی تقسیم کے موقع پر ضلع کاؤنسل چیئرمین جام علی اصغر ھالیپوتہ نے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ محترمہ کا خواب تھا کہ پاکستان کا ہر نوجوان پڑھ لکھ کر آگے بڑھے، ہمیں خوشی ہوتی ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی کوششوں سے شہید محترمہ کے خواب پورے ہو رہے ہیں اور جن کی ٹریننگ مکمل ہوگئی ہے ان کو سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد ان کے لیئے روزگار کے مواقع کھلیں گے،اور جہاں بھی کہیں دشواریاں پیش آئیں گی ان کو حل کیا جائے گا،انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری قومی فریضہ ہے کہ ہم ملکر اس ملک کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے میں مدد دیں، چیئرمین علی اصغر ھالیپوتہ نے مزید کہا کہ میں وعدہ کرتا ہوں کہ جتنے بھی ہمارے وسائل ہیں میں ان کو استعمال کروں گا اور اس پروجیکٹ کو آگے بڑھاؤں گا کیوں کے یہ شہید محترمہ کا خواب ہے جو انہوں نے ہماری نئی اور نوجوان نسل کے بارے میں دیکھا،تقریب میں چیئرمین نے آنے والی بجیٹ میں ضلع بدین کے معذور نوجوان مرد اور خواتین کے لیئے ایک کروڑ کی رقم مختص کرنے کا بھی اعلان کیا، تقریب میں نائب چیئرمین اللہ ڈنہ چانڈیو، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر حاجی رمضان چانڈیو، جنرل سیکریٹری سائیں بخش جمالی، تنزیلہ قمبرانی، اور BBSYDP کے پروجیکٹ کوآرڈینیٹر سندھ محمد شریف شیخ نے بھی خطاب کیا جبکہ محترمہ نصرت کھٹی، عبدالرحمان بلوچ ، جان محمد انصاری ، اور ضلع بھر کے پروجیکٹ مینجر نے شرکت کی ۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین (عمران عباس)ضلع بدین میں بارشوں سے نمٹنے کے لیئے یونین کاؤنسل سطع تک سنجیدگی سے پلاننگ کرنی ہوگی تاکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے کی جانے والی پیش گوئی سے نمنٹا جا سکے ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمیشنر بدین شوکت حسین جوکھیو نے دربار ھال بدین میں آنے والی بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بلائے گئے اجلاس میں کیا، ڈی سی بدین نے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے 11 جولائی سے بارشوں کے بارے میں کی جانے والی پیش گوئیوں کے بعد ضلع بدین کے شہری اور دیہاتی علاقوں میں موجود بارشوں کے پانی کا اخراج کےلیئے پروویجنل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پاک آرمی کو 11 پانی کو اخراج کرنے والی ھیوی مشینری مہیا کی گئیں ہیں جو ضلعی حکومت کی درخواست پر ایمرجنسی کے طور پر استعمال میں لائی جائیں گی، ڈی بدین نے ضلع کے سب ہی تحصیل ، ٹاؤں اور یونین کاؤنسلز کے چیئرمین کو ہدایات کیں کہ وہ لوکل کاؤنسلز کے فنڈز میں سے پانی کو اخراج کرنے والی مشینیں خرید کریں اور پینے کے پانی میں کلورین کا استعمال کریں ، دوسری جانب ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو بھی ھدایات جاری کیں کہ وہ اپنے متعلقہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنائیں، اس موقع پر اے ڈی سی ون علی نوز بھوت اور تحصیل کے سب ہی اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔۔۔