بدین (عمران عباس) پاکستان پیپلز پارٹی ضلع بدین کے کارکنان کی جانب سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی نواسی سالگراہ عقیدت و احترام سے منائی گئی سالگراہ میں ضلع بھر کے کارکنان نے شرکت کی۔
بدین میں عظیم ھاؤس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ولادت کے موقع پر نواسی سالگراہ منائی گئی جس میں دس پاؤنڈ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر ضلع بھر کے کارکنان کے علاوہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عبدالعزیز میمن، امیر حسن کھوسہ، علی مراد زؤر، حاجی عبدالغفور میمن، اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے۔
رہنماؤں کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹوایشاء کے عظیم لیڈر تھے جنہوں نے پاکستان کی مظلوم عوام کی خاطر اپنی جان تک دے دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے فکر کی پیروی کرتے ہوئے شہید رانی، میر شاہ نواز اور میر مرتضیٰ بھٹو نے بھی اپنی جان کا نذرانہ دے دیا، اس سی مشن کو اب بلاول بھٹو زرداری نے تھام لیا ہے جو عوام کی آواز بن کرغریب عوام کو ان کے حقوق دلائینگے۔