بدین : ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کی عدم گرفتاری پر تاجروں کی ہڑتال

Badin

Badin

بدین (جیوڈیسک) سندھ کےضلع بدین میں ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کو گرفتار نہ کیے جانے پر تاجر برادری نے آج ہڑتال کی ہے جس کے بعد ایک بار پھر بدین میں سیاسی فضا گرم ہو گئی ہے۔

بدین کی تاجر برادری کی یہ ہڑتال 3 مئی کو ہونے والے پرتشدد واقعے کے خلاف ہے جس میں ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے تھانے کی جانب مارچ کرتے ہوئے دکانوں میں توڑ پھوڑ کی تھی۔

بدین کے تھانے میں اس واقعے کا مقدمہ ذوالفقار مرزا اور انکے ساتھیوں کے خلاف درج ہے۔

تاہم اب تک کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی جس پر احتجاج کرتے ہوئے بدین کی تاجر برادری نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کو تین دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے آج ہڑتال کی ہے۔