بدین (جیوڈیسک) سندھ کے بلدیاتی انتخابات کا بدین میں سب سے بڑا اپ سیٹ۔ تیر کے تمام نشانے خطا ہو گئے سابق جیالے نے تیر کو بوتل میں بند کر دیا۔
بدین شہر کے چودہ وارڈ پر مشتمل سٹی میونسپل کمیٹی میں پیپلز پارٹی کو ایسی عبرتناک شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کا اس کے لیڈروں نے کبھی سوچا بھی نہ ہو گا۔ مرزا ذوالفقار گروپ نے تمام چودہ سیٹیں جیت کر پیپلزپارٹی کا شہر سے صفایا کر دیا۔
پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر اور جنرل سیکرٹری بھی شکست کھا گئے۔ اس فتح کے بعد مرزا گروپ کے حامیوں نے شہر میں جشن منایا اور جلوس نکالا۔ ضلع بدین کی ٹنڈو باگو میونسپل کمیٹی میں بھی مرزا گروپ نے فتح حاصل کر لی اور 8 میں سے پانچ سیٹیں جیت لیں۔
پیپلز پارٹی کو تین سیٹیں ملیں تاہم مرزا ذوالفقار گروپ کو ضلع کونسل بدین میں اکثریت حاصل نہ ہو سکی یہاں پیلزپارٹی نے اکثریت حاصل کر لی۔