بدین (جیوڈیسک) سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا سرکاری افسروں کی جانب سے رشوت طلبی کی شکایت پر بدین آفس پہنچے تو ڈسٹرکٹ کمشنر بدین کے دفتر کے ساتھ دھرنا دیا وہاں موجود لوگوں نے ڈی سی او، تحصیل دار، پٹواری، ٹی ایم ایز کے خلاف شکایات کے انبار لگا دئیے.
ذوالفقار مرزا کی تحصیل آفس آمد پر وہاں موجود عملہ فرار ہو گیا. سابق صوبائی وزیر نے رشوت میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔