بدین کی خبریں 14/4/2015

Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

بدین (عمران عباس خواجہ) سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کراچی کے معصوم شہریوں کے قاتل ایم کیو ایم کے ٹارگٹ کلرز کو تحفظ فراہم کرتا رہا ہے اس کو گورنر ہائوس کی بجائے جیل میں ہو نا چا ہئے وہ گذشتہ روز بدین کے قریب گائوں داد محمد چا نڈیو میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے انہوںنے کہا کے اب کراچی کے عوام کو فیصلہ کرنا ہو گا کے وہ ہزاروں اردو بولنے والے نوجوانو ں کے قاتل الطاف حسین اور ایم کیو ایم کے ساتھ ہیں یا وہ اپنی آئندہ نسل کا مسقبل روشن دیکھنا چا ہتے ہیں انہوں نے کہا کے باپ بیٹے کا رشتہ اٹوٹ ہو تاہے اس لیئے میں بلاول بھٹو کو آزمائش میں نہیں ڈالنا چا ہتا مرزا نے کہا کے میراجھگڑا آصف علی زرداری سے اور اس نے جو بھی اس خلاف باتیں کی ہیںآصف علی زرداری کے پاس اس کا کو ئی جواب نہیں ہے اس لیئے وہ اپنے پا لتولوگوں سے میرے خلاف بیان دلا تا ہے انہوں نے کہا کے لندن میں میں نے بلاول بھٹو کو ملاقات کی کو ئی درخواست نہیں کی تھی اور نہ ہی اس سے ملا قات کی کو شش کی تھی انہوں نے کہا کے میں کسی بھی سیاسی اتحاد میں یقین نہیں رکھتااور میں پیپلز پا رٹی میں اور رہوں گا اور مجھے امید ہے کے ایک دن بلاول بھٹو ضرور پا رٹی کی قیادت سنبھالینگے اور پا رٹی میں تبدیلی لا ئینگے انہوں نے کہا کے بدین ضلع کی موجودہ پارٹی قیادت اور یہاں سے منتخب صو بائی وزیر نہ مردوںمیں سے ہیں اور نہ عورتوںمیں شمار ہوتے ہیں اس لیئے بدین ضلع کی عوام کو موجودہ ڈی سی اور ایس ایس پی جیسے افسران ملے ہیں انہوںنے کہا کے بدین ضلع سمیت پورے سندھ میں میرے حمایتی پا رٹی کا رکنوں کے خلاف انتقامی کار وائیوں کا نشانہ بنا یا جا رہا ہے میں بدین کے ایس ایس پی سمیت تمام افسران کو بتا دینا چا ہتا ہوں کے تمہارے حواریوں کے دن اب گنے جا چکے ہیں اور یہ مشکل وقت ختم ہو نے کے قریب ہے سب کو حساب دینا پڑیگا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین(عمران عباس خواجہ) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء سابق وزیر داخلہ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کے قریبی ساتھی مرزا افضل بیگ نے گذشتہ روزکھوسکی شہر کے معززین محمد شریف، حاجی رحیم گل، جمیل آرائیں، لطیف خان، مرزا اسد علی بیگ، عصمت اللہ بیگ، محمد حنیف اور دیگر کے ہمراہ بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرنے کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں اور میرے دوست اور کھوسکی کی عوام پیپلز پارٹی سے عرصہ دراز سے منسلک ہیں اور ہم شہید ذوالفقار علی اور شہید بینظیر بھٹو کے ادنیٰ کارکن ہیں، ہماری جمہوری حکومت میں ہمارے خلاف جھوٹا مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں کچھ بھی سچائی نظر نہیں آتی اور ہمیں پولیس بیگناھ جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کے منصوبے بنا رہی ہے پیپلز پارٹی کے جیالے ان جھوٹی ایف آئی آر سے ہر گز نہیں گھبراتے ہمارے دوست پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور چیرمین بلاول بھٹو کے شیدائی ہیں اور ہمارے خلاف جو پیپلز پارٹی ضلع بدین کے صدر ڈاکٹر سکندر علی میندھرو اور وزیر نے تین روز پہلے ہمارے خلاف جو الفاظ استعمال کیئے تھے کہ ہم جرائم پیشہ لوگ ہیں ان کے کہے ہوئے ان الفاظ کو چیلنج کرتے ہیں کہ ہم لوگوں پر اس سے قبل پوری پاکستان میں ایک بھی ایف آئی آر ثابت کرے کہ ہم جرائم دار ہوئے تو ہم ذمہ دار ہیں ورنہ صوبائی وزیر ہم سے اور پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے معذرت کریں انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے میرے بیٹوں بھائیوں اور بتیجوں پر جو قبضہ اور مارنے کی دھمکیاں دینے کے خلاف جھوٹی ایف آئی آر داخل کروائی ہے وہ ہمارے پاس عرصہ دراز چالیس سالوں سے ہمارے پاس ہے اور باقاعدہ اس کی رجسٹری ہمارے نام پر ہے اور ہمارا سینئر سول جج بدین کی عدالت میں مقدمہ درج ہے جس کی باقاعدہ ملز انتظامیہ پیروی بھی کر رہی ہے لیکن طاقت کے نشے میں ہم پر اور کھوسکی شہریوں پر جھوٹی ایف آئی آر داخل کرائی گئی ہے جبکہ اس سے قبل حاجی رحیم گل اور کے ساتھ ان کے عزیزو اقارب پر بھی ملز انتظامیہ نے ایسی ہی ایف آئی آر درج کرائی تھی جو کہ ایڈیشنل سیشن جج نے جھوٹی قرار دیکر خارج کردی تھی انہوںنے وزیر اعلیٰ سندھ اور دیگر بالا حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمارے خلاف ہونے والی زیادتیوں کا فورن نوٹس لیا جائے اور واقعے ملوث افراد کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین(عمران عباس) پ ٹ الف کے مرکزی جنرل سیکریٹری پر نامعلوم افراد کا حملے اور ان کے ڈرائیور کو زخمی کرنے کے خلاف بدین میں اساتذہ کی احتجاجی ریلی مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق پ ٹ الف کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت علی دیدڑپرہونے والے حملے اور اس حملے میں ان کے ڈرائیور کو زخمی کرنے کے خلاف پ ٹ الف کے رہنمائوں اسد اللہ گوپانگ، میر حسن آریسر، بھادر ٹالپر، نورمحمد سومرو، عبدالمبین ملاح، برکت اللہ میمن اور فیض محمد ابڑو کی قیادت میں سینکڑو افراد نے ریلی نکال کر بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے رہنمائوں نے کہا کہ حملے میں ملوث اعجاز کھوسو، مقبول میمن اور اس کے احباب کے خلاف فوری ایف آئی آر داخل کرکے ان کو گرفتار کیا جائے اور ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائے ۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین(عمران عباس) بدین کے قریب کراچی روڈ پر سے آنے والی سینکنڈ سول جج کی کارنے مورجھر اسٹاپ پر موٹر سائیکل پر جانے والے باپ اور بیٹے کو پیچھے سے ٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار غلام نبی پرھیاڑ اور اس کا بیٹا پپو پرھیاڑ سخت زخمی ہوگئے جس کو سول جج نے اپنی کار میںسول اسپتال بدین پہنچایا جہاں پر ان کا علاج جاری ہے جبکہ زخمی ہونے والوں نے سول جج کو معاف کردیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بدین ( عمران عباس)ضلع بدین میں 14گھنٹے کی لوڈ شیٹنگ نے شدید گرمی میں شہریوں کو عذاب میں مبتلا کر دیا، گھروں میں خواتین اور معصوم بچے شدید پریشانی کا شکار، صوبائی وزیر کی جانب سے ایس ڈی او حیسکو کو قبلہ درست کرنے کی تلقین بھی کارگر ثابت نہ ہو سکی تفصیلات کے مطابق ضلع بدین میں اس وقت 8گھنٹے شیڈول اور 6گھنٹے فورس لوڈ شیٹنگ کی جا رہی ہے مجموعی طور پر ہونے والی 14گھنٹے کی لوڈ شیٹنگ میں ضلع بدین میں تمام کاروبار زندگی مفلوج کر کہ رکھ دیا ہے جبکہ گھروں میں خواتین اور اسپتالوں میں مریضوں کو الگ پریشانی کا سامنا ہے ۔ گزشتہ روز دربار ہال بدین میں صوبائی وزیر قانون ڈاکٹر سکندر مندرو کی جانب سے ایس ڈی او حیسکو کو بار بار قبلہ درست کرنے کی تلقین کی گئی لیکن اس تلقین کا الٹا اثر ہو گیا جسکی وجہ سے شہریوںکو لوڈ شیٹنگ کے عذاب میں مبتلا کر دیا گیا ہے ۔