بدین (عمران عباس) سابق صوبائی وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے نیا نعرہ لگا دیا ،رینجرز کھپے، فوج کھپے، آرٹیکل 245 اگر نافذ ہوگیا تو قائم علی شاہ کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، 18 دسمبر تک اگر رینجرز کو اختیارات نہیں ملے تو 19دسمبر کو کراچی جام کردونگا، اور پھر نوابشاہ ، لاڑکانہ اور پوری سندھ جاکر دمادم مست قلندر کرونگا، پولیس نے اگر کسی بھی قسم کی زور زبردستی کرنے کی کوشش کی تو میرے پاس پولیس سے بہتر اور جدید اسلحہ موجود ہے۔
سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کا جلسہ عام سے خطاب۔ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے بدین میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں رینجرز اور فوج کی تعیناتی کے بعد عوام کو فائدہ ہوا ہے، اور حکومت سندھ اپنے گناہ چھپانے کے لیئے رینجرز کو اختیارات نہیں دے رہی ہے ، ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ اگر 18 دسمبر تک اگر رینجرز کو اختیارات نہیں ملے تو 19 دسمبر کو کراچی جام کردونگا، اور پھر نوابشاہ، لاڑکانہ اورپوری سندھ جاکر دمادم مست قلندر کرونگا ،ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ اگر آرٹیکل 245 لگ گیا تو پھر سندھ کے وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ کو کہیں چھپنے کی جگہ بھی نہیں ملے گی، ذوالفقار مرزا نے کہا کہ الیکشن میں یہ تاثر دیا گیا کہ یہاں پر زرداری لیگ کی پولیس مدد کرے گی لیکن اگر پولیس نے کوئی زورزبردستی کی تو ان سے بہتر اسلحہ میرے پاس موجود ہے کیونکہ ایس پی ، ڈی ایس پی اور ڈی آراو بھی میری طرح ایک عام انسان ہیں ،ضلع بدین کچھ پولنگ اسٹیشن پر الیکشن ہونے ابھی باقی ہیں اوراگر اس الیکشن میں ڈی آر او یا پولیس کی جانب سے کچھ بھی گڑبڑ کرنے کی کوشش کی گئی تو مجھے ان سے نمٹنا آتا ہے، ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج قائم علی شاہ بچوں کی طرح رو رہا ہے اور کہہ رہا ہے کہ اگر میں نے رینجرز کو اختیارات دے دیئے تو ہوسکتا ہے کہ اگلی باری میری ہو، انہوں نے پیپلزپارٹی کے لیڈران کو مخاطب ہوکر کہا کہ ایسے کام ہی کیوں کرتے ہو جو بعد میں رونا پڑے، ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے سندھ کے قومی ثقافتی دن کے حوالے سے کہا کہ یہ دن ہماری پہچان کا دن ہے انہوں نے مزید کہا کہ میں شکر گذار ہوں سندھی میڈیا کا جہوں نے آپس مین مل کر ہمیں یہ دن دیا اور اس پر ہم سب اپنی دھرتی ماں سے وچن کرتے ہیں کہ اے دھرتی ماں ہم آپ کے ساتھ ہیں،ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے انکشاف کیا کہ بدین سے میرے نمائندوں کے منتخب ہونے کے بعد دبئی میں زرداری کی طبعت خراب ہوگئی ہے اور وہ ہر وقت اسی سوچ میں ہے کہ میں یا میرے ساتھی کیسے جیت گئے جبکہ پوری سندھ کی گورنمنٹ مشینیری ان کے ساتھ تھی، ذوالفقار مرزا نے نیا نعرہ بھی لگادیا کہ رینجرز کھپے ، فوج کھپے۔