بیگ ہے یا کشتی، جب جی چا ہے سمندر کی سیر کو نکل پڑیں

Bag, Boat

Bag, Boat

کیلی فورنیا (جیوڈیسک) یہ بیگ ہے یا کشتی، امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک آرٹسٹ نے ایسی کشتی تیار کی ہے جسے بیگ کی شکل میں تبدیل کر کے کہیں بھی اپنے ساتھ لے جا یا جا سکتا ہے۔

ان خصوصیات کی بدولت جہاں ساحل نظر آئے اس بیگ کو کندھے سے اتاریں، کھولیں اور سیٹ کر نے کے بعد 12 فٹ لمبی کشتی میں تبدیل کر کے پا نی میں اتار کر سیر پر نکل جائیں۔ 25

پونڈ وزنی اس فولڈنگ کشتی کو دوبارہ بیگ میں تبدیل کر نا بھی ممکن ہے جو کہ ایسے مہم جو افراد کے لیے تیار کی گئی ہے جنہیں ایڈ ونچرز کے دوران دریا اور سمندر عبو ر کر نے کے لیے کو ئی ذریعہ نہ مل پائے تو یہ ان کے مسئلے کو حل کردے گی۔