لاہور (جیوڈیسک) تیلی لگانا بہت آسان ہے، آگ بجھانا بہت مشکل، ہم نے نئی روایات قائم کیں، میاں صاحب سے وعدہ کرتے ہیں، انہیں کمزور نہیں ہونے دیں گے۔ایوان صدر اسلام آباد سے رخصتی کے بعد لاہور پہنچنے پر بلاول ہاوس لاہور میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے صدر آصف علی زرداری کا کہناتھاکہ مجھے یقین ہے کہ آج شہید بھٹو مجھے دیکھ رہے ہیں، آج آپ کامینڈیٹ چھینا گیا مگر ہم نے جمہوریت کی خاطر اسے تسلیم کیا، دوسری طاقتوں نے ایک خطے میں آگ لگا رکھی ہے، وہ ہمارے ملک میں بھی آگ لگانا چاہتی ہیں۔
تیلی جلانی بہت آسان ہے اور آگ بجھانا بہت مشکل ہے۔آصف علی زرداری نے کہا کہ میں چاہتاہوں کہ نئی روایات قائم کی جائیں اور ہم نے ایساہی کیاہے، ہم نے بھٹو اور بے نظیر کا خواب، وہ پاکستان ہم نے بنایا ہے، ہم نے غریبوں اور عورتوں کو اختیارات دیئے ہیں، ہم نواز شریف کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ان کے ساتھ ہیں، اب آزادی سے کارکنان سے ملاقات کروں گا، اب کوئی ذمے داری نہیں، کارکنان کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں، ہم نے اقتدار کو پرامن طور پر منتقل کرکے دِکھایا ہے، بندوق اٹھانے والوں کو بتا دیں ہم جنگ ہارے نہیں ہیں، زمردخان نے اپنی بہادری پوری دنیا پر ثابت کر دی۔