باغبانپورہ میں نامعلوم افراد نے فیکٹری مالک کو قتل کردیا

Baghbanpura

Baghbanpura

لاہور (جیوڈیسک) باغبانپورہ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے فیکٹری مالک کو قتل کردیا۔ بتا یا گیا ہے کہ فیکٹری مالک اصغر اپنی فیکٹری سے نکل کر گھر جا رہا تھا کہ گھات لگائے ملزمان نے اس پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں اصغر شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی موت کی تصدیق کردی۔

شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اصغر کو دیرنیہ دشمنی کی بنیاد پر مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔ پولیس نے لا ش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ میں جمع کر ا دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آئے گی۔ پولیس نے مقتول کے بیٹے جنید کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔