بغدادعراق کے دارالحکومت بغدادمیں 12کار بم دھماکوں اور ایک سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 65 افراد ہلاک اور190 سے زائد زخمی ہوگئے۔عراقی حکام کے مطابق سڑک کنارے نصب بم اور 12 کار بم دھماکے بغداد کے کمرشل علاقوں میں افطار کے بعد ہوئے۔ جب لوگ عید کی خریداری میں مصروف تھے۔
بارود سے بھری کاریں شاپنگ سینٹرز کے پارکنگ ایریا میں کھڑی کی گئی تھیں۔ دھماکوں کی ذمے داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔عراق کے مختلف شہروں میں رمضان کے مہینے میں فائرنگ اور بم دھماکوں میں اب تک 250 سے زائد افراد مارے جا چکے ہیں۔ اس سے پہلے باقوبہ میں مسلح افراد نے فائرنگ کر کے القاعدہ مخالف رہنما باسم محمود اور ان کے 2 محافظوں کو قتل کر دیا تھا۔