بغداد: کار بم دھماکے میں 12 افراد جاں بحق، 20 زخمی

Baghdad

Baghdad

عراق میں پرتشدد کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ مغربی شہر رمادی میں ایک کار بم دھماکے میں بارہ افراد جاں بحق جبکہ بیس زخمی ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق عراقی شہر رمادی میں ایک مصروف سڑک پرپولس چوکی کے قریب کار بم دھماکہ ہوا، دھماکے انتا زوردار تھا کہ قریبی دوکانوں اور گھروں کو نقصان ہوا، زخمی ہونے والے لوگوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال بھیج دیا گیا .

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پہنچ گئیں اور امدادی کام شروع کر دیا گیا پولیس نے علاقے کا محاصرہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں میں بعص افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ دھماکے کی کسی نے زمہ داری قبول نہیں کی ہے۔ دو ہزار تیرہ کے آغاز سے عراق میں عام شہریوں پر حملوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے.جس میں ایک ہراز افراد جاں بحق اور سینکڑوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔