بغداد (جیوڈیسک) عراقی شہراسکندریہ میں دھماکے کے نتیجے میں انتیس افراد ہلاک درجنوں زخمی ہو گئے، یمنی شہر عدن میں تین خود کش دھماکوں میں چھبیس افراد ہلاک ہو گئے۔
عراقی حکام کا کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد کے قریبی شہر اسکندریہ میں فٹبال میچ کے بعد دھماکہ ہوا، پولیس کےمطابق خودکش حملہ آور نے اُس وقت اپنے آپ کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جب میچ ختم ہونے کے بعد انعامات تقسیم کیے جارہے تھے۔
غیرملکی میڈیانےدعوی کیا ہے کہ دھماکے میں شہرکے میئرسمیت کم از کم انتیس افرادہلاک ہوگئے،خود کش دھماکے میں ستر سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شدت پسند تنظیم داعش نےدھماکےکی ذمہ داری قبول کرلی ہے، دوسری جانب یمنی شہرعدن میں تین خودکش دھماکوں میں چھبیس افرادہلاک ہوگئے، عدن دھماکوں کی ذمہ داری داعش نےقبول کرلی۔