بغداد: مختلف دھماکوں میں 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Baghdad Blasts

Baghdad Blasts

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دار الحکومت میں دہشت گرد حملوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

صدر سٹی میں ہونے والے دھماکے میں 14 افراد جبکہ ایک اور کار بم حملہ میں 16 افراد ہلاک ہوئے۔ دھماکوں میں گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔