بغداد(جیوڈیسک)عراقی دارالحکومت بغداد میں بم دھماکوں میں 35 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔بم دھماکے بغداد کے چار حصوں میں ہوئے جن میں 30 افراد موقع پر مارے گئے جبکہ 5 شدید زخمیوں نے ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ دھماکوں میں زخمی ہونے والے 19 افراد زیرعلاج ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دھماکے فرقہ وارانہ دشمنی کی بنا پر ہوئے۔ عراقی اہلکاروں کے مطابق شمالی شہر کرکک میں ہونے والا پہلا حملہ سب سے زیادہ خونریز تھا جبکہ دوسرا کار بم حملہ کرکک کے پولیس چیف کے قافلے کو ہدف بناتے ہوئے کیا گیا۔
عراق کے شمالی شہر موصل میں بھی ایک سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے متعدد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔ عراق میں رواں سال اب تک پرتشدد کارروائیوں میں 200 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ واضع رہے کہ گزشتہ چند ماہ میں عراق میں جاری فرقہ واریت کی لہر میں سیکڑوں افراد مارے جا چکے ہیں۔