بغداد: مختلف بم دھماکوں میں چھ شہری جاں بحق

Baghdad Bombings

Baghdad Bombings

بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں دو کار بم دھماکوں سے چھ شہری جاں بحق ہو گئے۔

محمودیہ کے قریب کار بم دھماکے سے چار شہری جاں بحق اور نو زخمی ہوئے جبکہ دوسرے دھماکے میں دو افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہو گئے۔

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز بھی داعش کے حملے سے چار عراقی فوجی جاں بحق ہو گئے تھے۔