عراق (جیوڈیسک) کے دارالحکومت بغداد میں ہونے والے بم دھماکوں میں کم از کم 51 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بغداد غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراقی دارالحکومت بغداد میں ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 51 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس اور طبی حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ان دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں دیگر افراد زخمی بھی ہیں۔ دارالحکومت بغداد کا شمال مغربی ضلع الکاظمیہ سب سے زیادہ متاثر کا ہوا جہاں مختلف دھماکوں کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔