عراق (جیوڈیسک) عراق میں کار بم دھماکہ ایک شخص جاں بحق چالیس افراد زخمی ہوگئے۔
عراق کے شہر عمارا میں یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ دھماکے کے باعث متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ بم پارکنگ میں کھڑی دو گاڑیوں میں نصب کیا گیا تھا جبکہ صوبہ نصریہ کے علاقے میں مزید دو دھماکے کیے گئے۔ جس میں بارہ افراد زخمی ہوئے۔
ملک بھر میں دہشت گردی کے واقعات میں پینتیس افراد جاں بحق ہوئے۔ عراق کے وزیر اعظم نوری المالکی نے کہا ہے کہ مسلح دہشت گردوں کے خلاف منظم اور بھرپور کاروائی کی جائے گی۔