بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے میں 13 افراد ہلاک، جبکہ 39 زخمی ہوگئے۔ عراقی دارالحکومت بغداد کے علاقے کارادا کے ایک ریسٹورنٹ کے باہر کار بم دھماکا ہوا۔
دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک، جبکہ انتالیس زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی پولیس کے مطابق دھماکا پورے سال میں مہلک ترین حملوں میں سے ایک تھا۔
عراقی پولیس نے مزید بتایا کہ کارادا میں گزشتہ ہفتے کے دوران مختلف دہشت گرد کارروائیوں میں 20سے زائد افراد ہلاک، جبکہ 40سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔