بغداد: داعش کے ٹھکانوں پر امریکی جنگی طیاروں کی بمباری

Daash

Daash

عراق (جیوڈیسک) دولت اسلامیہ کے خلاف امریکی صدر باراک اوباما کی اعلان کردہ حکمت عملی کے بعد امریکا کے جنگی طیاروں نے عراق کے دارالحکومت بغداد میں شدت پسند گروپ داعش کے جنگجوؤں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ نے عراق اور شام دونوں ملکوں میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے شروع کردیے اور پہلی بار امریکی فوج نے بغداد کے قریب جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔

گزشتہ روز بھی امریکی طیاروں نے شمالی عراق میں دولت اسلامیہ کی فورسز پر حملے کئے ہیں جس میں چھ گاڑیاں تباہ ہو گئیں۔

امریکی صدر براک اوباما نے سرکاری ٹیلیویژن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسلامک اسٹیٹ کی دہشت گرد کارروائیوں کے خلاف ہیں اس لئے شام اور عراق میں داعش کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔