عراق (جیوڈیسک) عراق میں پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ خودکش بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں بغداد میں نو افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ دھماکے بغداد کے جنوب مشرقی حصے میں واقع ایک قبائلی رہنما کے گھر کے قریب کیے گئے۔ پہلے دھماکے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
لیکن دوسرے دھماکے میں کم ازکم پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں تماشائی اور طبی رضاکار شامل ہیں۔ دوسرے واقعے میں بغداد کے شمال میں قبائلی رہنما اور فوجی سمیت چار افراد جاں بحق ہو گئے۔ غیرملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس سال سے اب تک عراق میں ہلاک افراد کی تعداد تقربیا تین ہزار چھ سو ہو چکی ہے۔