بغداد (جیوڈیسک) عراق میں گزشتہ روز ہونے والے کار بم حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ عراق کے جنوبی علاقوں میں کار بم دھماکوں کی تازہ لہر میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 51 ہو گئی ہے۔ اتوار کے روز رونما ہونے والے ان پرتشدد واقعات میں درجنوں افراد زخمی بھی ہوئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ملک میں دس کے قریب کار بم حملے ہوئے جن میں سے زیادہ تر شیعہ آبادی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر ہوئے۔ کسی بھی گروپ یا تنظیم کی جانب سے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے۔ حملوں کے اس تازہ سلسلے کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ فسادات کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔