عراق (جیوزڈیسک) میں ایک ایرانی باغی کیمپ میں سینتالیس افراد ہلاک ہو گئے۔ اقوام متحدہ نے عراقی حکومت سے واقعے کی تحقیقات کرانے پر زور دیا ہے۔ عراقی سیکورٹی ذرائع کے مطابق فوج اور اسپیشل فورسز نے لوگوں پر اس وقت فائرنگ کردی۔ جب وہ کیمپ اشرف کی طرف بڑھ رہے تھے۔
جس سے فوری طور پر پر کم از کم انتیس افراد موقع پر جاں بحق اور باون زخمی ہوگئے جبکہ اڑتیس کے قریب لوگ کو گرفتار کر لیا۔ اقوام متحدہ کے مطابق کمیپ میں موجود سو ارکان میں سے باون کو قتل کر دیا گیا۔
واقعے کی مکمل تحقیقات کے لیے اقوام متحدہ نے عراقی حکومت پر زور دیا۔ دوسری طرف عراقی وزیراعظم نوری المالکی کے مشیر نے لوگوں پر سیکورٹی کی جانب سے فائرنگ کو بے بنیاد قرار دیا ہے تاہم وزیراعظم نوری المالکی نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔