بغداد : عراق میں زہریلے کیمیکلز سے تباہی پھیلانے والے دہشگرد گرفتار

Baghdad

Baghdad

عراق (جیوڈیسک) عراقی حکومت نے دعوی کیا ہے کہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے پانچ مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے جو کہ کیمیائی زہریلا بم بنانے کا ہنر اور صلاحیت رکھتے ہیں۔ عراقی وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق کارروائی میں پکڑنے جانے والے القاعدہ کے دہشت گرد عراقی افواج پر حملوں کا منصوبہ بنارہے تھے۔

جبکہ کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سیل سے مختلف اقسام کے کیمیائی زہر اور گیس کے علاوہ کھلونا ہیلی کاپٹرز بھی ملے ہیں۔

وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق مبینہ گرفتار دہشت گردوں نے زہریلے کیمکلز کے ذریعے یورپ اور امریکہ میں تخریبی کارروائی سے بڑی تباہی پھیلانے کی منصوبہ بندی بنائی تھی۔