بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کے صدر سٹی ڈسٹرکٹ میں داعش کے خودکش کار بم دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 39 ہو گئی ہے، دھماکا ایک مصروف بازار کے قریب اسکوائر پر کیا گیا۔
پولیس افسران کے مطابق خودکش بمبار بارود سے بھرے ایک پک اپ ٹرک میں سوار تھا اور اس نے فروٹ اور سبزی کی مارکیٹ میں گھس کر پولیس چیک پوسٹ کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدور نشانہ بنے جبکہ 3 پولیس اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔
حملے کا نشانہ بظاہر وہ مزدور ہیں جو صدر کے علاقے میں کام کا انتظار کر رہے تھے، داعش نے اپنی اعماق نامی ویب سائٹ پر حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس کارروائی میں 40 کے قریب لوگ مارے گئے۔