بغداد؛ جرف الصخر میں داعش پسپا، فورسزنے قصبے کا کنٹرول حاصل کرلیا

Daas

Daas

بغداد (جیوڈیسک) عراقی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد سے ملحقہ قصبے جرف الصخر میں داعش کو پسپا کرکے شہر کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

عراقی حکام کے مطابق جرف الصخر میں کئی ماہ کی لڑائی کے بعد عراقی فورسز اور ملیشیا نے داعش کے شدت پسندوں کو قصبے سے پیچھے دھکیل دیا ہے۔

سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسند جرف الصخر سے بھاگ کر دو قریبی گاوں میں جاچکے ہیں جہاں سے حملوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم ان کے خلاف آپریشن کی تیاری کی جارہی ہے۔