بغداد: فوجی اڈے پر 2 خود کش بم دھماکے، 19 اہلکار ہلاک، 41 زخمی

Baghdad Blast

Baghdad Blast

عراق (جیوڈیسک) عراق میں فوجی اڈے پر 2 خود کش بم دھماکوں میں 19 اہلکار ہلاک اور 41 زخمی ہو گئے۔ عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع فوجی اڈے پر دو خود کش حملے کیے گئے۔ رپورٹس کے مطابق پہلے دھماکے کے بعد دوسری گاڑی فوجی اڈے میں داخل ہوئی اور دھماکے سے تباہ ہو گئی۔

حملوں میں 19 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ انتظامیہ کے مطابق ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں اس سال 5 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔