بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارلحکومت بغداد میں مسجد کے قریب بم دھماکے میں 24 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بغداد کی نہراوان مارکیٹ میں مسجد کے قریب پارک کی گئی کار میں اچانک زور دار دھماکا ہوا جس سے قریبی کھڑی گاڑیومیں بھی آگ لگ گئی جب کہ دھماکے کے نتجیے میں 24 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے وقت مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
دوسری جانب داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ اس حملے میں 100 افراد ہلاک ہوئے ہیں تاہم آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔