بغداد میں بجلی کی بندش کیخلاف مظاہرہ

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق میں سینکڑوں شہریوں نے ملک میں شدید گرمی کی لہر کے دوران بار بار بجلی بند ہونے کے خلاف بغداد کی سڑکوں پر مظاہرہ کیا اور حکومت پر الزام لگایا کہ اس کی بدعنوانی کی وجہ سے بجلی پیدا کرنے والے بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری میں کمی ہوئی ہے۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے کئی حصوں میں ہر روز صرف چند گھنٹوں کے لیے بجلی دستیاب ہونا عام سی بات ہے۔

رپورٹ کے مطابق ملک میں شدید گرمی کی لہر کے دوران بار بار بجلی بند ہونے کے خلاف سینکڑوں شہری بغداد کی سڑکوں پر نکل آئے اور بجلی کی بندش کے خلاف مظاہرہ کیا۔