بغداد (جیوڈیسک) عراق میں شدت پسند تنظیم داعش، کے حملے روکنے کے لیے سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت بغداد کے گرد دیوار کی تعمیر شروع کر دی ہے ۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ۔ 300 کلومیٹر دیوار شہر کے چاروں اطراف میں تعمیر کی جائے گی ۔
بغداد کے آپریشنز کمانڈ کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل عبدالامیر الشمری کے مطابق بغداد کے گرد حفاظتی حصار دہشت گردوں کو دارالحکومت میں داخلے یا دھماکا خیز مواد اسمگل کرنے اور کار بم دھماکوں کے ذریعے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے سے روکے گا ۔
دیوار کے ساتھ ساتھ دومیٹر گہری خندق بھی کھودی جائے گی۔ نگرانی کے لیے کیمرے ، دھماکاخیز مواد جانچنے کے آلات اور ٹاورز بھی نصب کیے جائیں گے ۔عبدالامیر الشمری کے مطابق دارالحکومت کے کئی حصوں میں کنکریٹ کے حفاظتی بیریئر موجود ہیں ۔ ان میں کچھ کو شہر کی گلیوں سے نکال کر نئے حصار کے طور پر بھی لگایا جائے گا ۔