بغداد : خود کش حملے میں 16 افراد ہلاک، 35 زخمی ہو گئے

Baghdad

Baghdad

عراقی دارالحکومت بغداد میں خود کش حملے سے سولہ افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے۔ بغداد میں خود کش بمبار نے کیفے میں خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بغداد کی میونسپل کارپوریشن کے سربراہ فارس جعفر نے خود کش حملے کی تصدیق کی اور بتایا کہ خود کش بمبار نے بالاد کے علاقے میں قائم کیفے کو نشانہ بنایا۔ جس میں سولہ افراد ہلاک جبکہ پینتیس افراد زخمی بھی ہوئے۔

واضح رہے کہ ہفتے کے روز بغداد میں پیش آنے والے ایک بم حملے میں اسی سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ عراق میں رواں سال تشدد میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ اس سال دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رواں سال دہشت گردی کے واقعات میں اب تک تین پزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔