بغداد (جیوڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد میں طویل عرصے سے نافذ کرفیو ختم ہونے کے کچھ دیر بعد دو دھماکے ہوئے خود کش حملہ آور نے لوگوں سے بھرے بازار میں خود کو اڑایا جس سے تیرہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہو گئے۔
دوسرا دھماکا وسطی بغداد کی معروف مارکیٹ میں ہوا جس میں درجن کے قریب افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہو گئے۔
عراق میں دو ہزار چار سے رات کے وقت نافذ کرفیو کو وزیراعظم حیدر العابدی نے آج سے ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔