بغداد : دو بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک، متعدد زخمی

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں نماز جنازہ کے اجتماع کے نزدیک دو بم دھماکوں میں 30 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں عراق میں جاری فرقہ وارانہ فسادات میں آج ایک بار پھر نماز جنازہ کے اجتماع کو نشانہ بنایا گیا ہے گذشتہ 2 ہفتے کے دوران نمازہ جنازہ کے اجتماع پر یہ تیسرا حملہ ہے جس میں اب تک 30 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں اور 20 کے قریب زخمی بتائے جارہے ہیں۔

اس سے قبل موصل میں ایک اور دھماکے میں دو افراد جاں بحق ہو چکے ہیں، عراق کے صوبے نینوی کا دارالحکومت موصل ملک کا خطرناک ترین شہر بن چکا ہے جہاں تقریبا روز ہی فرقہ وارانہ حملے کیئے جاتے ہیں، رواں ماہ میں فسادات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 590 سے تجاوز کر گئی ہے۔