بغداد : دو جیلوں پر مسلح افراد کے حملے، 41 ہلاک

Baghdad

Baghdad

بغداد (جیوڈیسک) عراقی حکام کے مطابق بغداد کے قریب دو جیلوں پر قیدیوں کو آزاد کروانے کے لیے کیے گئے اس حملے میں 41 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ بغداد عراقی حکام کے مطابق بغداد کے قریب دو جیلوں پر مسلح افراد کے حملے کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔ قیدیوں کو آزاد کروانے کے لیے کیے گئے اس حملے میں 41 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

وزارت داخلہ سے جاری بیان کے مطابق بغداد کے شمال میں تاجی اور مغرب میں ابو غریب کی جیل پر حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں بیس سکیورٹی اہلکار اور اکیس قیدی شامل ہیں۔

جہادی عناصر کی ویب سائٹ پر البتہ کامیاب حملوں کا دعوی کیا گیا ہے جن میں مبینہ طور پر ہزاروں قیدیوں کی رہائی کی بات کی گئی ہے۔ دوسری جانب شمالی عراقی شہر موصل میں ایک فوجی قافلے پر ہونے والے خود کش حملے میں کم از کم 25 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔