بغداد (جیوڈیسک) عراق کے دارالحکومت میں زائرین کے ٹینٹ پرکار بم حملے میں 14 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے۔
بغداد سےکربلا جانے والے شیعہ زائرین کے کیمپ پر خودکش حملہ آور نے بارود سے بھری کار سے حملہ کیا، دھماکے میں 14 زائرین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
عراق میں شدت پسند تنظیم داعش کی کارروائیوں کے پیش نظر اس بار کربلا میں 32 ہزار سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ عراقی فضائیہ بھی اسٹینڈ بائی ہے۔