پینٹاگون (جیوڈیسک)پینٹاگون اور افغان حکومت کے درمیان ہونیو الے معاہدے کے مطابق امریکی فوجی اڈے کے قریب واقع بگرام جیل کا مکمل کنڑول آئندہ پیر سے افغان حکومت کے حوالے کر دیا جا ئے گا۔
امریکی محکمہ دفاع کا مطابق آئندہ پیر سے بگرام جیل کا مکمل کنڑول افغان حکومت کے حوالے کردیا جا ئے گا۔ جس کے بعد جیل کا کنٹرول افغنا سیکیورٹی اہلکار سنبھالیں گے ۔معاہدہ پینٹا گون اور افغان حکومت کے درمیان ایک ہفتے جاری رہنیوالے مذکرات کے بعد طے پایا۔ جیل کے کنٹرول پر امریکہ اور افغانستان کے تعلقات میں کشیدگی پائی جا رہی تھی۔
افغانستان کے موقف کے مطابق بگرام جیل کا مکمل کنٹرول حاصل کیے بغیر امریکہ کے ساتھ لمبی شراکت کے معاہدے پر دستخط کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ پینٹاگون کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے خطرناک قیدیوں کو ایک محفوظ علاقے میں قید کیا جا ئے گا۔اس جیل میں اہم طالبان جنگجو سمیت تین ہزار طالبان اور مشتبہ دہشت گرد قید ہیں۔ا مریکہ نے دوہزار بارہ میں جیل کامکمل کنڑول افغانستان کیحوالے نہیں کیا تھا۔