بگرام (جیوڈیسک) افغان صوبے بگرام میں امریکی فوجی قافلے پر حملے کی ذمہ داری حزب اسلامی نے قبول کرلی۔ حزب اسلامی کے ترجمان ولی اللہ کے مطابق خودکش حملہ آورنے افغان صوبہ بگرام میں امریکی فوجی قافلے کو اس وقت نشانہ بنایا جب وہ بگرام ایئربیس سے نکل رہا تھا۔ خودکش حملہ آور ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا۔
خودکش حملے میں متعدد امریکی فوجیوں کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں جبکہ افغان حکام نے خودکش حملے میں ہلاکتوں کی تردید کی ہے۔