بھاشا ڈیم کیلئے 2 کروڑ ڈالر مختص کرنیکا اقدام خوش آئند ہے، اسحاق ڈار

Ishaq Dar

Ishaq Dar

واشنگٹن (جیوڈیسک) واشنگٹن میں امریکی حکام سے ملاقات میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ امریکا کی جانب سے بھاشا ڈیم کیلئے 2 کروڑ ڈالر مختص کرنا خوش آئند ہے۔وزشنگٹن میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے امریکی نائب وزیر خارجہ ولیم برنز اور نائب وزیر برائے دہشت گردی اور خزانہ ڈیوڈ چوہن سے ملاقات کی ہے۔

ملاقاتوں میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ حکومت نے معاشی بہتری کے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کیا جبکہ توانائی کے شعبے میں 500 ارب روپے کے زیر گردش قرضوں کو ختم کیا گیا۔ انھوں نے کہا کہ توانائی بحران کا حل، دہشت گردی پر قابو پانااور معیشت کی بہتری موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات ہیں۔ اسحاق ڈار نے امریکی حکام کو بتایا کہ رواں سال حکومت ٹیکس آمدنی میں 28 فی صد اضافہ کرے گی۔