ملتان (جیوڈیسک) ملتان کی بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کو دھمکی آمیز خط موصول ہونے کے بعد پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کر کے متعدد افراد حراست میں لے لی۔
دو روز قبل بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر جبکہ انجیئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے چیئرمین کو نامعلوم افراد کی جانب سے موصول ہونے والے خط میں یونیورسٹی کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دی گئی تھی۔
خط موصول ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے سیکیورٹی سخت کر دی ہے۔ پولیس نے سیکویرٹی صورتحال کے باعث یونیورسٹی کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ لیڈی کانسٹیبلز کی بھی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
اس موقع پر پولیس نے گھر گھر تلاشی لیتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جن سے پوچھ گچھ جاری ہے۔