بہاولنگر (جیوڈیسک) چک بتیانہ میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے اپنے بھائی کے ساتھ مل کر لڑکی کی ناک کاٹ دی۔
بہاولنگر کے چک بتیانہ میں غیر برادری کی لڑکی سے شادی کے خواہش مند جمشید نامی ملزم نے شادی سے انکار پر اپنے بھائی کے ساتھ مل کر فریدہ نامی لڑکی کی ناک کاٹ کر اپنے ساتھ لے گیا۔ واقعہ کے بعد لڑکی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
درندہ صفت ملزم کی جانب سے لڑکی کے ساتھ انسانیت سوز واقعہ علی الصبح پیش آیا لیکن پولیس کی جانب سے لڑکے کے خلاف کوئی مقدمہ درج نہیں کیا گیا تاہم علاقہ مکینوں کے احتجاج کے بعد پولیس نے لڑکے کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی۔